#کرونا__الرٹ
حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسس کے پیش نظر درج ذیل احکامات جاری کئے ہیں جنکا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا:
1. صوبائی داخلی اور خارجی راستوں پر ایمرجنسی کے علاوہ آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.
2. ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی ہوگی جب کہ کھلی جگہ پر 10 بجے تک اجازت ہوگی. اس کے علاوہ ٹیک اوے کی اجازت ہوگی.
3. 300 افراد سے زائد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی. جب کہ مذہبی، ثقافتی اور میوزک وغیرہ کے پروگرام پر مکمل پابندی عائد ہوگی.
4. سنیما اور مزارات بند رہیں گے.
5. کھیلوں،ثقافتی پروگرام پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے.
6. شادی کے پروگرام صرف کھلی جگہ پر منعقد کرنے کی اجازت ہوگی (پروگرام کا انعقاد صرف دو گھنٹوں کے لئے ہوگا) رات 10 بجے کے بعد کوئی پروگرام نہیں کیا جائے گا. 300 سے زائد افراد جمع کرنے پر پابندی ہوگی.
7. تمام پارک بند رہیں گے صرف واک کرنے کی اجازت ہوگی.
8. سرکاری و نجی دفاتر میں 50٪ عملہ حاضر ہوگا.
9. ضلع کے اندر ٹرانسپورٹ میں 50٪ سواریاں بیٹھنے کی اجازت ہوگی.
10. ٹرین میں 70٪ مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی.
11. ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے.
12. اشیاء خوردونوش کے کاروبار کے علاوہ تمام کاروبار رات 8 بجے بند ہونگے.